11 مئی 2014 - 12:23
صدر:  اسلامی جمہوریۂ ایران کی ایٹمی سرگرمیاں مکمل طور پر قانونی ہیں

صدر مملکت کے ہاتھوں صحت کے شعبے میں تین نئی جوہری مصنوعات کی رونمائی.

ابنا: ایران ایٹمی ٹکنالوجی میں پیچھے نہیں ہٹے گا اسلامی جہموریۂ کے صدر نے کہا ہے کہ ملت ایران ایٹمی ٹکنالوجی کے شعبے میں ایک قدم بھی پیچھے بھی نہیں ہٹے گي۔ اسلامی جمہوریۂ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے آج تہران میں حفظان صحت کےشعبے میں تین ایٹمی مصنوعات کی تقریب رونمائی کے موقع پر کہا کہ ایران نے دنیا پر ثابت کردیا ہے کہ اسلامی جمہوریۂ ایران کی ایٹمی سرگرمیاں مکمل طور پر قانونی ہیں اور ان میں کوئی انحراف نہیں پایاجاتا۔ جناب روحانی نے اس امر پرتاکیدکرتے ہوئے کہ ایران، پرامن ایٹمی ٹکنالوجی کا خواہاں ہے کہا کہ تمام قومیں، بین الاقوامی قوانین کے مقابلے میں یکساں ہیں اور ملت ایران نہ تو کسی کے دباؤ ميں آئی ہے اورنہ ہی آئے گي۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایٹمی ٹکنالوجی کے حصول کے لئے ایران پر خفیہ سرگرمیوں کا الزام ایک کھلا جھوٹ ہے کیوں کہ اگر ایران، خفیہ سرگرمیاں انجام دینا چاہتا تو پھر سینٹیری فیوجز مشینیں خریدنے کے لئے اسے مغربی اور مشرقی منڈیوں کا رخ نہيں کرنا پڑتا۔ دوسری جانب  ایران کی جوہری توانائی کی تنظیم کے سربراہ علی اکبرصالحی نے آج اس تقریب میں کہا کہ ایران کی ایٹمی توانائی کی تنظیم نے صدر مملکت کی جانب سے معین شدہ اسٹریٹیجک اصولوں کو عملی جامہ پہنانے پر مبنی، پرامن ایٹمی ٹکنالوجی کے استعمال خاص طور پر حفظان صحت کے شعبے میں توسیع کی سمت قدم بڑھایا ہے۔ جناب صالحی نے کہا کہ ایران کی ایٹمی توانائی کے ادارے نے ماہرین کے اعتراف کے مطابق قابل قبول کارنامہ پیش کیا ہے۔

.......

/169